پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکردی

منگل 23 ستمبر 2014 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکردی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ٹرائل کورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیابعدازاں لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب، حمزہ شہباز،وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق،پرویز رشید،خواجہ آصف عابد ،عابد شیر علی،راناثناء اللہ، رانا مشہود،توقیر شاہ،سابق سی سی پی اوشفیق گجر سمیت مقدمہ میں ملوث دیگر افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر مقدمہ درج کرلیاگیا لیکن تاحال مقدمہ میں نامزد افراد کی گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی گئیں۔

درخواست میں مقدمہ کی تفتیش مکمل کرکے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لانے کی استدعاکی گئی ہے۔