Live Updates

عمران خان پہلے خیبرپختونخوا کو نیا بنائیں، حمزہ شہباز

منگل 23 ستمبر 2014 17:51

عمران خان پہلے خیبرپختونخوا کو نیا بنائیں، حمزہ شہباز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ دھرنے والوں کی سازش بے نقاب ہوچکی، قوم نے اسے ناکام بنادیا، عمران خان پہلے خیبرپختونخوا کو نیا بنائیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ دھرنوں سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، سیلاب متاثرین کی طرف دھیان دیں یا دھرنوں پر، دھرنوں والوں کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے جسے قوم نے ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے والے اپنی انا کے بت توڑیں، آنے والے دنوں میں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے، لندن میں ملاقات کرنے والوں کے ارادے سب جان گئے، لاہور میں جلسہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے، عمران خان پہلے پختونخوا کو نیا بنائیں۔ س

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :