حکومت بجلی پر سبسڈی کے خاتمے کی مجبوری بتائے ‘ سپریم کورٹ

منگل 23 ستمبر 2014 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ ایسی کیا مجبوری ہے بجلی پر سبسڈی ختم کی گئی ‘بجلی کی قیمتوں بارے عالمی اعدادوشمار کو دیکھیں گے، ضرورت پڑی تو اٹارنی جنرل کو بلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل ک وجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بجلی لوڈ شیڈنگ کیس کی سماعت کی، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے عالمی اداروں کا دباو برداشت کیااور بجلی پر سبسڈی برقرار رکھی، حکومتی وکیل نیموقف اختیار کیا کہ بجلی پر سبسڈی دی تو تعلیم کے شعبے سے پیسے نکالنے پڑیں گے۔

جسٹس دوست محمد نے کہاکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا غلط ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو حکومت سٹاک میں رکھے تیل کی قیمت بھی بڑھا دیتی ہے، کیس کی مزید سماعت 10 روز بعد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :