سپریم کورٹ ‘انگوٹھوں کے نشانات کی شناخت سے متعلق تمام درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کا فیصلہ

منگل 23 ستمبر 2014 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے انگوٹھوں کے نشانات کی شناخت سے متعلق تمام درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہم اور قومی مسئلہ ہے،اس لئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوادیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ یہ انتہائی اہم اور قومی مسئلہ ہے تمام درخواستوں کو الگ الگ نہیں سن سکتے۔ عدالت نے معاملے کو چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کہا کہ بائیو میٹرک اور انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق تمام عذرداریوں کو یکجا کر کے سنا جائے۔

متعلقہ عنوان :