وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پشاور میں دہشت گردی کے بزدلانہ واقعہ کی پرزور مذمت

منگل 23 ستمبر 2014 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پشاور میں دہشت گردی کے بزدلانہ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم انتہا پسندی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو مشترکہ کوششوں سے ناکام بنائے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔