لاہورہائیکورٹ میں آئی جی جیل خانہ جات نے تحریری رپورٹ جمع کروادی

منگل 23 ستمبر 2014 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ میں آئی جی جیل خانہ جات نے تحریری رپورٹ جمع کروادی کل 3509پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکن نظر بند کیت گئے تھے۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں جسٹس قاسم خان کے روبرو آئی جی جیل خان جات پنجاب نے تحریری رپورٹ جمع کروادی جس میں کہا گیا کہ یکم اگست سے لیکر پانج ستمبر تک تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کل 3509کارکنوں کو نظر بندکر کے مختلف جیلوں میں رکھا گیا جبکہ صرف اب 551کل کارکن نظر بند ہیں باقی تما م کارکنوں کو رہا کردیاگیا عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو 551کارکنوں کی رہائی سے متعلق پچیس ستمبر تک فیصلے کرنے کی ہدایت ہوئے حکم دیا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کیاگیا تو پھر پنجاب حکومت کو تمام نظر بند کارکنوں کو ڈیلی ویجیز کی ادائیگی کاحکم جاری کریں گئے عدالت کے روبر تحریک انصاف کی جانب سے اشتیاق چوہدری جب کی پی ٹی آئی کی جانب سے گوہر سندھوایڈووکیٹ نے کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستتی دائر کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :