لاہورہائیکورٹ نے تھانہ غازی آباد سے سات ملزموں کے لاپتہ ہونے کے معاملہ پر فریقین کے وکلاء کوبحث کے لیے کل طلب کرلیا

منگل 23 ستمبر 2014 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے تھانہ غازی آباد سے سات ملزموں کے لاپتہ ہونے کے معاملہ پر فریقین کے وکلا کوبحث کے لیے کل طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاسم کے روبرو درخواست گزار صفیہ بی بی نے موقف اختیار کیاکہ پولیس نے سولہ ستمبر نو ان کے گھر سے سات افراد کو گرفتار کرکے اگلے روز ریمانڈ حاصل کیا جس کے بعد ملزمان کو نہ دوبارہ عدالت میں پیش کیاگیا اور نہ منظر عام پر لایاگیا خدشہ ہے کہ پولیس کے تشدد سے دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں دوران سماعت سی آئی اے کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہاگیاریمانڈ لینے کے بعد ملزمان تھانہ سے فرار وچکے ہیں عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس افسران بیرون ملک سے ٹرینینگ حاصل کرتے ہیں لیکن جہاز اترتے ہی ان کے تیور بدل جاتے ہیں جن پولیس افسران کے خلاف کیسز درج ہوتے ہیں پچاس فیصدر مدعی کیسز واپس لے لیتے ہیں جس کی وجہ سے سزائیں نہیں ملتی بد قسمتی سے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوسکی عدالت فریقین کے وکلا کوبحث کے لیے کل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :