لاہورہائیکورٹ نے اشتہاری ملزم کے بجائے اس کے بھائی کو گرفتار کرنے پرقصور پولیس کے افسران کیخلاف اینٹی کرپشن کومقدمات درج کرنے کاحکم دیدیا

منگل 23 ستمبر 2014 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے اشتہاری ملزم کے بجائے اس کے بھائی کو گرفتار کرنے پرقصور پولیس کے افسران کیخلاف اینٹی کرپشن کومقدمات درج کرنے کاحکم دیدیا درخواست گزارکے وکیل نے بتایاکہ تھانہ صدر قصور پولیس نے اشتہاری ملزم کے بجائے اس کے بھائی عمران کوغیرقانونی حراست میں لے لییا جس پر عدالتی حکم بعد بیلف نے اسے بازیاب کروالیا عدالت نے پولیس افسران پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ایس ایچ او افسران کوخوش کرنے کے لیے جھوٹی کاروائیاں ڈالتے ہیں ااصل ملزموں کوگرفتار نہیں کرتے ہوئے جبکہ ان کی فیملی پردباو ڈالتے رہتے ہیں اور اب ایس پی اور ڈی پی او بھی ایس ایچ او کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے عدالت نے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف اینٹی کرپشن کو مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

متعلقہ عنوان :