گورنرخیبرپختونخو اکی پشاورمیں سیکورٹی فورسز پرحملے کی شدیدمذمت

منگل 23 ستمبر 2014 16:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)خیبرپختونخوا کے گورنرسردارمہتاب احمدخان نے منگل کے روز پشاورمیں سیکورٹی فورسز کی کانوائے پرخودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اورقیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے دہشت گردی کے اس انتہائی افسوسناک واقعے میں بریگیڈئر خالد کے محفوظ رہنے پران کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا اورایف سی کے شہید جوان اور دیگرشہداء کی بے مثال قربانیوں کوقابل فخر قراردیا ہے۔

گورنر نے کہاہے کہ قوم کواپنے ان بہادر سپوتوں پرہمیشہ فخر کریگا اپنی جان پرکھیل کراپنے وطن کی سلامتی کیلئے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔گورنر نے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔