Live Updates

پشاور میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملہ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شدید مذمت

منگل 23 ستمبر 2014 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،صوبائی صدر اعظم سواتی،جنرل سیکرٹری خالد مسعود اور صوبائی ترجمان عائشہ گلالئی نے پشاور میں سیکورٹی فورسز پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی شہداء کے لواحقین کی اعانت کی جائے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ پشاور پریس کلب کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے میں تین فراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات