باغی نے ترین اور شاہ محمود کو قبضہ گروپ قرار دیدیا

منگل 23 ستمبر 2014 16:20

باغی نے ترین اور شاہ محمود کو قبضہ گروپ قرار دیدیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے معطل سربربراہ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جہانگر ترین اور شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طریقے سے منتخب کیا گیا، ملتان کے باغی نے شاہ محمود قریشی اور جہانگر ترین کو قبضہ گروپ تک قرار دے دیا۔ ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفت گو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے فلور سے استعفیٰ نہیں دینا چاہتا تھا، سیٹ پر پہلا حق عوام اور پھر پارٹی کا ہوتا ہے، ووٹر کی توہین پر پارٹی میں اقدامات کیے جا رہے تھے، اسپیکر کی ذمہ داری تھی وہ استعفیٰ دینے والوں کو بلاتے، اسپیکر نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔



جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوام کا منتخب کردہ نمائند تھا، پارٹی نے3 ماہ پہلے استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا، مگر قوانین کی کوئی پاسدار نہیں کرتا، آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، استعفیٰ دے کر حق نمائندگی واپس دیا، میرا مؤقف صحیح لگے تو عوام مجھے ووٹ دیں، عوام دوبارہ حق نمائندگی دیں تو ان کا شکر گزار رہوں گا، میں حق اور سچ کی بات کروں گا، جان کی پروا نہیں۔

(جاری ہے)



ان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں کو موقع فراہم کیا عوام کے دربار میں آئیں، میں اکیلا این اے149کا مالک نہیں، تحریک انصاف نے بائیکاٹ کر کے غلط کیا، کنٹینر میں لوگوں کو بلا کر بات کی گئی اور عوام کا حق چھینا گیا، شوکاز سے متعلق جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا۔

شاہ محمود اور جہانگر ترین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے ایک ووٹ بھی نہیں مانگا، جہانگیر ترین پارٹی پر قبضہ گروپ ہے، عمران خان کنٹینر پر بلائیں تو ضرور جاؤں گا، جلسوں کے دوران میرے اور عمران کے نعرے لگتے تھے، شاہ محمودقریشی کی حمایت میں کبھی نعرے نہیں لگے، شاہ محمود کو کبھی نوجوانوں نے قبول نہیں کیا۔