ٰبنوں، سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ، کئی پولیس اہلکارزخمی

منگل 23 ستمبر 2014 16:12

ٰبنوں، سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ، کئی پولیس اہلکارزخمی

پشاور (رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) بنوں بازار میں سٹی پولیس اسٹیشن کے سامنے دھماکہ خاتون سمیت کئی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بنوں منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں کئی اہلکاروں کی حالت تشویش بتائی جا رہی ہے۔ بنوں سٹی کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے دو لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جن میں ایک راہگیر خاتون اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ تاہم ان کی ہلاکت کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :