سیاسی کارکنوں کی گرفتاری پرآئی جی پنجاب کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست خارج

منگل 23 ستمبر 2014 16:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر آئی جی پنجاب کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔گزشتہ روز عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پولیس کو سیاسی کارکنوں کو گرفتارکرنے سے روکا تھا لیکن اس کے باوجود پولیس نے کارکنوں کو گرفتارکرکے توہین عدالت کی۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت سے درخواست ہے کہ آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ سماعت کے دوران انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب مشتاق سکیھرا نے اپنا تحریری جواب داخل کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ پولیس کسی بھی کارکن کو ازخود گرفتار نہیں کرتی بلکہ مجاز اتھارٹی کی ہدایات پر گرفتاریاں کی جاتی ہیں اورپولیس نے کسی کارکن کو غیرقانونی طوپرگرفتار نہیں کیا۔ عدالت نے آئی جی پولیس کا موقف سامنے آنے کے بعد توہین عدالت کی دائر درخواست خارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :