Live Updates

پی ٹی آئی ،عوامی تحریک کے 509کارکن نظر بند ہیں ،آئی جی جیل خانہ جات نے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی

منگل 23 ستمبر 2014 15:59

پی ٹی آئی ،عوامی تحریک کے 509کارکن نظر بند ہیں ،آئی جی جیل خانہ جات نے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر آئی جی جیل خانہ جات نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے نظر بند کارکنوں کی حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی جبکہ فاضل عدالت نے ہوم سیکرٹری کو نظر بند کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے کل (جمعرات) تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کے حکم پر پیش ہو کر تحریری رپورٹ پیش کی جسکے مطابق یکم اگست سے پانچ ستمبر تک پنجاب کی مختلف جیلوں میں تحریک انصاف اور عوام تحریک کے کل 3509کارکنوں کو نظر بند کیا گیا تاہم اب پی ٹی آئی کے 225اور عوامی تحریک کے 309کارکن نظر بند ہیں جبکہ باقی تما م کو رہا کردیاگیا ۔عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو نظر بند کارکنوں کی رہائی سے متعلق کل جمعرات تک فیصلے کرنے کی ہدایت ہوئے حکم دیا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کیاگیا تو پھر پنجاب حکومت کو تمام نظر بند کارکنوں کو ڈیلی ویجیز کی ادائیگی کاحکم جاری کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :