ضربِ عضب: فضائی کارروائیوں میں 19 دہشت گرد ہلاک
منگل 23 ستمبر 2014 15:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران انیس دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور منگل کو فضائی کارروائی میں کم از کم 19 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی مدد سے غلام خان، گرباز اور مانا کےعلاقوں میں کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کے لاتعداد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق فوجی کارروائیوں میں دن بدن شدت آتی جارہی ہے اور آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکتی کیونکہ قبائلی علاقے تک صحافیوں کی رسائی انتہائی محدود ہے۔
(جاری ہے)
حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب شروع کیا گیا۔
طالبان اور ان کے ازبک اتحادیوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔
افغانستان کی سرحد سے متصل دہشت گردوں کا گڑھ سمجھنے جانے والے علاقے میں آپریشن شروع کرنے کا مقصد ان کا مکمل طور پر خاتمہ تھا اور آپریشن شروع ہونے کے بعد لاکھوں لوگوں نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کی۔
دہشت گردوں کو ایجنسی تک محدود کرنے کے لیے شمالی وزیرستان اور اس کی پڑوسی ایجنسیوں سمیت فاٹا کو فوجی دستوں نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں اب تک تقریباً نو سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 80 سے زائد فوجی بھی اپنی جان کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.