کامونکے، کار سوار مسلح افراد نے دن دیہاڑے ایک شخص کو اغواء کر لیا

منگل 23 ستمبر 2014 15:13

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) کارسوارمسلح افراد دن دیہاڑے نامعلوم شخص کوکنپٹی پراسلحہ رکھ کر اغواء کرکے لے گئے،بتایاگیاہے کہ گزشتہ روزصبح دس کے بجے کے قریب چارمسلح باریش افرادجوکہ کارمیں سوارتھے سٹی چوک میں موجودنامعلوم 35سالہ شخص کواسلحہ کے زورپراپنی گاڑی میں زبردستی ڈال کراغواء کرکے لے گئے،سٹی چوک میں موجودتھانہ سٹی کے بعض اہلکارواردات کواپنی نظروں کے سامنے ہوتے دیکھ کررفوچکرہوگئے۔اس واقعہ کے بعدعلاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔