بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی گیارہویں برسی 26ستمبر کو منائی جائیگی

منگل 23 ستمبر 2014 15:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) بابائے جمہوریت ،ممتاز بزرگ سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی گیارہویں برسی 26ستمبر کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ان کی آبائی رہائشگاہ خان گڑھ میں سمیت ملک کے مختلف مقامات پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام سیمینارز ، کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جس میں مقررین نوابزادہ نصراللہ خان کی آمریت کے خاتمہ، جمہوریت کی بحالی ، آئین کی بالا دستی اور سیاسی مخالفین کے اتحاد کیلئے طویل و تاریخ ساز سیاسی جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعت کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :