سرگودھا، وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرین سیلاب کی بحالی ،ریلیف دینے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے،چوہدری مشتاق گل

منگل 23 ستمبر 2014 15:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرین سیلاب کی بحالی اور اُنھیں ریلیف دینے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے وزیر اعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انشاء الله سیلاب سے متاثر ہونیوالا کوئی بھی کنبہ امداد سے محروم نہیں رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرگودہا اقلیتی ونگ کے رہنما اور چےئر مین ہیو من اینڈ مینارٹیز پنجاب چوہدری مشتاق گل نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ حکومت مخالفین کے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود متاثرین کی بحالی کا عمل جاری رکھے گی اور سیلاب کے دوران بے گھر ہونیوالے افراد کی مکمل آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور حکومت کی خواہش ہے کہ سیلاب کے دوران بے گھر ہونیوالے افراد عیدالاضحی اپنے گھروں میں جا کر منائیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ‘طاہر القادری اور ان کے ہمناؤں کی جانب سے کئے جانیوالے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پاکستان کے محب وطن عوام مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیوں سے پوری طرح مطمئن ہیں اور حکومت کی پشت پر کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

احتجاج ‘ دھرنے اور ہلڑ بازی کے ذریعہ حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :