ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

منگل 23 ستمبر 2014 15:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں عید الاضحی 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں زونل کمیٹیوں کے ارکان، محکمہ موسمیات، نیوی اور سپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق 25 ستمبر کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ذی الحج 27 ستمبر اور عید الاضحی 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :