Live Updates

مینار پاکستان پر جلسہ ، تحریک انصاف کا انتظامیہ سے اجازت طلب کرنیکا فیصلہ

منگل 23 ستمبر 2014 15:07

مینار پاکستان پر جلسہ ، تحریک انصاف کا انتظامیہ سے اجازت طلب کرنیکا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) تحریک انصاف نے 28ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے کا فیصلہ کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے لیے ڈی سی او کو درخواست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت میں مینار پاکستان پر ہی کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جلسے کے لیے کسی بھی دوسر ے مقام کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال تحریک انصاف کی جلسے کے لیے تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ، درخواست ملنے پر اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انتظامیہ اور تحریک انصاف کے سیکیورٹی حکام کے مابین جلسے کے لیے روٹ اور سیکیور ٹی سے متعلق امور پر معاملات طے پا گئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات