آصف علی زرداری کی اشرف غنی کو افغان صدر اور عبداللہ عبداللہ کو سی ای او منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 23 ستمبر 2014 14:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سابق صدراورپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اشرف غنی کو افغان صدر اور عبداللہ عبداللہ کو سی ای او منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔بلاول ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری انتقال اقتدار سے علاقے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شرکت اقتدار کا معاہدہ افغانستان میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس معاہدے نے افغانستان میں ترقی کی راہیں کھول دی ہیں۔ آصف زرداری نے کہاکہ یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان میں سیاسی مخالفین باشعور اور محب وطن ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے مثالی لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ جمہوری انتقال اقتدار کو پرامن بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :