دہشتگردوں کو انکےمنطقی انجام تک پہنچاکردم لیں گے، وزیراعظم

منگل 23 ستمبر 2014 14:09

دہشتگردوں کو انکےمنطقی انجام تک پہنچاکردم لیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی، ہم دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

پشاور میں فورسز قافلے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دھماکے مٰں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم دہشت گردوں کےعزائم ناکام بنا دے گی۔