پشاور دھماکہ ‘مذمذموم کارروائیوں سے عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے حوصلے پسند نہیں ہونگے ‘ اسفند یار ولی

منگل 23 ستمبر 2014 13:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفندیارولی خان نے پشاورمیں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی مذموم کارروائیوں سے عوام اورسیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

پشاورمیں جاری کئے جانے والے بیان میں اسفندیارولی خان نے کہاکہ ملک کاامن سبوتاڑکرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ صوبے کے حکمرانوں عوام کوبییارومددگاردہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑکراسلام آبادفتح کرنے کیلئے دھرنے میں جابیٹھے ہیں جوقوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :