بلاول بھٹو زرداری کا ملتان این اے 149 پر جاوید صدیقی کو امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان

منگل 23 ستمبر 2014 13:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان این اے 149 پر جاوید صدیقی کو امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ترجمان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں کیلئے میدان کو خالی نہیں چھوڑے گی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان این اے 149پر جاوید صدیقی کو امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ کورننگ امیدوار عثمان بھٹی ہونگے اور ملک عامر ڈوگر کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے اس کے علاوہ دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی این اے 149پر امیدوار نہ کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :