سپریم کورٹ کا انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق انتخابی عذاداریاں اکٹھی سننے کا فیصلہ

منگل 23 ستمبر 2014 13:30

سپریم کورٹ کا انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق انتخابی عذاداریاں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) سپریم کورٹ نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق انتخابی عذاداریوں کو اکٹھا کر کے سننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگوٹھو ں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا معاملہ قومی مسئلہ بن چکا ہے ، کیوں نہ تمام انتخابی عذاداریوں کو اکٹھا کر کے سن لیا جائے ۔

سماعت کے بعد عدالت عظمی نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق تمام کیسز کو یکجا کرکے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کو بھجوا دیا ہے ۔فاضل بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی سماعت کے لیے علیحدہ تین رکنی بینچ بنا دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :