Live Updates

پی ٹی آئی اور عوامی تحریک موجودہ سیاسی بحران کے پرامن حل کے مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک کی ذمہ دار ہیں ‘ خرم دستگیر

منگل 23 ستمبر 2014 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک موجودہ سیاسی بحران کے پرامن حل کے مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک کی ذمہ دار ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن پچھلے عام انتخابات میں کوئی منظم دھاندلی تلاش کرتا ہے تو حکومت کو ملک میں حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ چند گنے چنے افراد وزیراعظم کومستعفی ہونے کا نہیں کہہ سکتے کیونکہ انہیں قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن دھرنے مسئلہ نہیں ہیں مگر حکومت مظاہرین کو ریاستی اداروں پر حملے اور تشدد کی اجازت نہیں دے گی۔خرم دستگیر خان نے کہا کہ ہر کسی کو آئین اور قانون کی حدود کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کرنے کا آئینی حق ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :