ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ‘ صوبے کا نظام درہم برہم ہے، سینیٹر زاہد خان

منگل 23 ستمبر 2014 13:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ‘ صوبے کا نظام درہم برہم ہے، صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر زاہد خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، عمران خیبرپختونخوا کو دیکھنے کے بجائے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، عوام اور صوبے کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا زاہد خان نے کہاکہ بزدلی سے کام نہیں چل سکتا، ہمیں دہشت گردوں کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان عوام کو بتائیں خیبرپختونخوا میں کیا کیا ہے، ہماری حکومت میں قبائلی علاقوں میں آپریشن نہیں کیا گیا، قبائلی علاقوں میں آپریشن نہ کرنے سے زیادہ حملے ہوئے