وزیر اعظم کی سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 23 ستمبر 2014 13:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی، دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر اعظم نے پشاور میں فورسز قافلے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دے گی-