پشاور میں فورسز کی گاڑی پر ہونے والے حملہ خود کش تھا ‘ شوکت یوسف زئی

منگل 23 ستمبر 2014 13:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پشاور میں فورسز کی گاڑی پر ہونے والے حملہ خود کش تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو پشاور میں خود کش دھماکے کی جگہ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا کہ چھوٹی گاڑی کے ذریعے ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک کار میں تھا، اور حملہ خود کش تھا، دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی، پولیس اور فورسز نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی

متعلقہ عنوان :