این اے 149 ملتان سے ڈاکٹر جاوید صدیقی پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد

منگل 23 ستمبر 2014 12:59

این اے 149 ملتان سے ڈاکٹر جاوید صدیقی پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے حلقہ این اے 149 کے لئے ڈاکٹر جاوید صدیقی کو پیپلزپارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا ، عثما ن بھٹی کورنگ امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری ، پارلیمانی بورڈ اور جنوبی پنجاب کی پارٹی تنظیم نے ملتان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر جاوید صدیقی کو پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے وہ جاوید ہاشمی کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔

ڈاکٹر جاوید صدیقی سابق رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے قریبی ساتھی ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے لئے فعال رہنما کی حیثیت سے اسمبلی میں کردار ادا کرتے رہے ۔ ڈاکٹر جاوید صدیقی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے بھی بھرپور آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :