نواز شریف کی نومنتخب افغان صدر کو مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

منگل 23 ستمبر 2014 12:53

نواز شریف کی نومنتخب افغان صدر کو مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے نو منتخب افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے نو منتخب افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے افغانستان میں امن و امان کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔ وزیر اعظم نے ٹیلی فون پر نومنتخب افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :