پنجاب یونیورسٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے چھ وکلاء کی ڈگریاں جعلی قرار دیدیں

منگل 23 ستمبر 2014 12:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے چھ وکلاء کی ڈگریاں جعلی قرار دیدیں، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار نے وکلاء کو پرسوں جمعرات طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو بھجوائی گئی لاہور ہائیکورٹ کے چھ وکلاء کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہے جن میں خالد محمود‘کامران اشرف‘ منسوب عزیز ‘ عاشق علی خان اور بد منیر شامل ہیں۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار چوہدری طاہر اللہ نصراللہ نے وکلاء کا موقف جاننے کے لئے جمعرات طلب کرلیا ہے جسکے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا جائیگا۔