پنجاب اسمبلی میں ہر طرح کے سگنلز کوجام کرنیکی صلاحیت کے حامل جدید ڈیجیٹل جیمرز لگانے کا فیصلہ

منگل 23 ستمبر 2014 12:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے جدید آلات نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، چالیس سے ساٹھ میٹرز کی حدود میں ہر طرح کے سگنلز کوجام کرنے کی صلاحیت کے حامل جدید ڈیجیٹل موبائل فون جیمبرز لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی کے ذمہ دار حکام نے سیشن کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ہر طرح کے سگنلز کو جام کرنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید ڈیجیٹل موبائل فون جیمبرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے جیمبرز نصب کئے جائینگے جو تمام نیٹ ورکس بشمول تھری جی اور فور جی نیٹ ورک کے سگنلز کوبھی جام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔