گورنرپنجاب چوہدری سرورکل وطن واپس پہنچیں گے

منگل 23 ستمبر 2014 12:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورکل بدھ بیرون ملک سے وطن واپس پہنچیں گے ۔گورنر چوہدری محمد سرورنے اپنے دورہ کے دوران سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈ ریزنگ کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب وطن واپسی پر سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی طرف سے عمران ،قادری لندن ملاقات میں انکے موجود ہونے کے حوالے سے دئیے گئے بیان بارے میڈیا سے بات بھی کریں گے۔یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمران، قادری کی لندن میں ہونیوالی ملاقات میں موجود ہونے کے بیان کی تردید کر چکے ہیں۔