لیبیا میں ’بیرونی مداخلت‘ روکنے پر عالمی رہنما متفق

منگل 23 ستمبر 2014 12:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)یورپی یونین، اقوام متحدہ اور تیرہ ملکوں کے وزرائے خارجہ نے لیبیا میں فوری سیز فائر اور بیرونی مداخلت روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مخالف دھڑوں کے درمیان اقتدار کی لڑائی روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بھی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی شہر نیویارک میں ملاقات کے بعد ان رہنماوٴں نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس تنازعے کو عسکری طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں، جس میں لیبیا میں ’بیرونی مداخلت‘ ختم کرنے کے لیے زور دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں مصر، متحدہ عرب امارات، ترکی، قطر، الجزائر، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، سعودی عرب، اسپین اور تیونس کے رہنماوٴں نے بھی شرکت کی۔ ادھر لیبیا کی پارلیمان نے نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔