الطاف حسین کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت

منگل 23 ستمبر 2014 12:18

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ایک سیکورٹی اہلکار سمیت خاتون اوربچے کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بد ترین کارروائی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد جلد اپنے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے۔

انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیو الے سیکورٹی اہلکار ، خاتون اور بچے کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام‘ سوگواران کو صبرجمیل اور زخمیوں کو جلدومکمل صحت یابی عطاء فرمائے۔ الطاف حسین نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجا ت دلائی جائے۔