خیبرپختونخوا صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، زاہد خان

منگل 23 ستمبر 2014 12:08

خیبرپختونخوا صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، زاہد خان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت ھالت جنگ میں ہے مگر صوبے کا نطام درہم برہم ہے، صوبے میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے کے بعد گفتگو میں اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، عمران خیبرپختونخوا کو دیکھنے کے بجائے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، عوام اور صوبے کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔



زاہد خان کا کہنا تھا کہ بزدلی سے کام نہیں چل سکتا، ہمیں دہشت گردوں کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان عوام کو بتائیں خیبرپختونخوا میں کیا کیا ہے، ہماری حکومت میں قبائلی علاقوں میں آپریشن نہیں کیا گیا، قبائلی علاقوں میں آپریشن نہ کرنے سے زیادہ حملے ہوئے۔ س

متعلقہ عنوان :