گورنر پنجاب کی الطاف حسین سے ملاقات،ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنانا چاہتے ہیں، متحدہ قائد

منگل 23 ستمبر 2014 11:40

گورنر پنجاب کی الطاف حسین سے ملاقات،ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنانا چاہتے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک میں دو سال کے لیے ٹیکنو کریٹ حکومت بنانے کی تجویز پیش کر دی ، کہتے ہیں ٹیکنو کریٹ حکومت بلاتفریق احتساب کرے اور کسی کو نہ چھوڑے۔ لندن میں ایم کیو ایم سیکرٹریٹ میں متحدہ کے قائد الطاف حسین سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں دو سال کے لیے ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنا دی جائے جس میں چودھری سرور جیسے ایماندار لوگ شامل ہوں ، یہ حکومت بلا تفریق احتساب کرے اور کسی کو بھی نہ چھوڑے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی شفاف تحقیقات ہوں جس سے سب مطمئن ہوں۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے زیادہ اقدامات نہیں کیے گئے ۔

بچے ، عورتین اور بوڑھے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کو فیس سیونگ دینی چاہئے ، دھرنے کے لئے 40 دن بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں کو اتفاق ہے ، چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ کچھ لو کچھ دو کا اصول اپنانا پڑتا ہے۔