پشاور: ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملہ، اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق، 14 زخمی

منگل 23 ستمبر 2014 11:33

پشاور: ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملہ، اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) پشاور میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ پشاور پریس کلب کے سامنے شیرشاہ سوری روڈ پر ایف سی کے قافلے کے قریب زور دادر دھماکہ ہوا ۔ اردو پوائنٹ رپورٹنگ ٹیم کے مطابق دھماکے سے ایف سی کی ایک گاڑی ، رکشہ اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے 45کلو بارودی مواد گاڑی میں رکھا گیا تھا ۔ حملے کا نشانہ بریگیڈیئر خالد تھے جو محفوظ رہے ۔ سی سی پی او اعجاز خان کے مطابق آپریشن ضرب عضب کا ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار ، ایک خاتون اور ایک شہری جاں بحق ہوا جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین افراد کی حالت نازک ہے ۔ واقعے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ اے این پی کے رہنما حاجی غلام بلور نے بھی جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ کیا ، غلام بلور کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد اور کراچی میں دھرنے دے رہے ہیں ، انہوں نے اور ان کی کابینہ نے صوبے کو اکیلا چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :