پیپلزپارٹی کراچی کے صدر عبدالقادر پٹیل نے سٹی ایریا 127کے عہدیداروں کا اعلان کردیا

پیر 22 ستمبر 2014 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے نجمی عالم اور ضلعی ملیر کے سینئر رہنماؤں کے مشاورت سے سٹی ایریا 127کی تنظیم کی منظوری دے کر مندرجہ ذیل عہدیداروں کو نامزد کیا ہے، جس میں صدرنعمان عبداللہ،سینئر نائب صدر وحید بلوچ،نائب صدر محمد علی گلگتی،صادق زرگر،نادر میمن، قاسم پریال، جنرل سیکریٹری مرتضیٰ یار محمد،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ستار جوکھیو، انفارمیشن سیکریٹری شریف لاشاری،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری عمران خاصخیلی،سیکریٹری کوآرڈینیشن نور بخش عمران،ریکارڈ سیکریٹری محمد علوی، سیکریٹری مالیات کریم خان اور آفس سیکریٹری عباس بلوچ کو نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :