آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری،

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں23 دہشت گردہلاک

پیر 22 ستمبر 2014 23:09

شمالی وزیرستان/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ۔شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں23 دہشت گردہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔آپریشن ضرب عضب16 جون کو شروع ہوا تھا اور اس آپریشن کو100 روز مکمل ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں بندیگر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فضائی کارروائی میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :