پاکستان میں عید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 22 ستمبر 2014 22:34

پاکستان میں عید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) ملک میں عید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 ستمبر کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 ستمبر کو مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 25 ستمبر کو چاند کی عمر کم ہونے کے باعث ذی الحج کا چاند نظر آنا مشکل ہے، پاکستان میں یکم ذی الحج 27 ستمبر اور عید الاضحٰی 6 اکتوبر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :