Live Updates

تحریک انصاف 28ستمبر کو مینار پاکستا ن پر جلسہ کرے گی

پیر 22 ستمبر 2014 22:30

تحریک انصاف 28ستمبر کو مینار پاکستا ن پر جلسہ کرے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے مزار قائد کراچی کے بعد مینار پاکستان پر آزادی جلسے کا اعلان کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 28ستمبر بروز اتوار کو لاہور میں جلسہ کیا جائے گا جس میں شرکاءسے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسے میں عمران خان اہم اعلانات سمیت عوام سے اسلام آباد آنے کی اپیل بھی کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات