وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی، تاریخی مرحلے پر یہ اعلیٰ عہدہ سنبھالنا ایک بڑا اعزاز اور عظیم ذمہ داری بھی ہے، آپ کا دورہ پاکستان ہمارے تعلقات کو نئی راہ پرلانے اور امن ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو نے کا موقع فراہم کرے گا،نواز شریف کا خط

پیر 22 ستمبر 2014 22:16

وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی احمد زئی کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ۔

(جاری ہے)

افغانستان کے نو منتخب صدر کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں صدارتی الیکشن میں کامیابی پرآپ کوپاکستانی حکومت ،عوام اوراپنی جانب سے دلی مبارکبادپیش کرتاہوں آپ کی کامیابی افغان عوام کی طرف سے آپکے آزادانہ ویژن اور متاثر کن قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی مرحلے پر یہ اعلیٰ عہدہ سنبھالنا ایک بڑا اعزاز اور عظیم ذمہ داری بھی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر آپکو دورہ پاکستان کی خلوص دل سے دعوت دیتا ہوں امید ہے آپ اپنی اولین فرصت میں یہ دورہ کرینگے ۔ نواز شریف نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان ہمارے تعلقات کو نئی راہ پرلانے اور امن ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو نے کا موقع فراہم کرے گا۔