Live Updates

لندن میں طاہر القادری سے ملاقات ہوئی، لندن پلان میں کوئی حقیقت نہیں: عمران خان

پیر 22 ستمبر 2014 21:53

لندن میں طاہر القادری سے ملاقات ہوئی، لندن پلان میں کوئی حقیقت نہیں: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران کان نے کہا ہے کہ لندن میں علامہ طاہرالقادری سے ملاقات ہو گئی تو کیا ہو گیا؟ میری ان سے لندن سے پہلے سردیوں میں ڈیوس میں بھی ملاقات ہوئی تھی،لندن پلان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ، یہ صرف اور صرف جھوٹ، یہ کہتے ہیں کہ ہمیں فوج لے کر آئی تھی تو فوج تو نہیں آئی، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا لندن پلان بھی جھوٹ ہے، اس سے پہلے آرمی چیف کو مذاکرات میں اتارنے پر بھی وزیر اعظم نے اسمبلی میں جھوٹ بولاتھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری دھرنے کی آواز پورے ملک میں جا رہی ہے ، ہم عوام کے حقوق کے لئے نکلے کیونکہ یہ اس عوام کا حق ہے کہ وہ آزادی سے اپنے لیڈر کو چنیں، ہمارا دھرنا کنٹینر سے بہت پہلے ہی باہرنکل چکا تھا اور اب باقاعدہ جلسے بھی شروع کر دئیے گئے ہیں، کراچی میں جلسے کے بعد اب28 ستمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ جو لوگ سمجھ رہیں ہیں کہ ہم دھرنے سے تھک گئے ہیں، ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم یہیں ہیں، قربانی یہیں کریں گے اور نواز شریف کا استعفیٰ لے کر جائیں گے،ابھی تک حکومت کی جانب سے ہمارے6 میں سے کوئی مطالبہ بھی منظور نہیں کیا گیا اور عوام کے سامنے جھوٹ بولا جاتا ہے کہ ہم 5مطالبات مان گئے تھے۔ مزار قائد پر جلسے سے متعلق ایک سوال پر کپتان نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ یہ ہے اس کو تقسیم کر دیا گیا، ہر سیاسی پارٹی نے ایک زبان پولنے والوں کو چنا ہوا ہے، کراچی جلسے میں کسی بھی سیاسی پارٹی کا بھی نام نہیں لیا،ایم کیو ایم سے کوئی مک مکا نہیں ہوا، ہم تو کراچی کو متحد کرنے گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :