Live Updates

ہماری حکومت کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے ،شہباز شریف،

کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،سیلابی ریلے نے 65 دیہاتوں میں نقصان کیا ہے ،34واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کیلئے3.5کروڑ روپے اور 13جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2.5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 22 ستمبر 2014 21:39

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے جس میں ہم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے جبکہ تحصیل پنڈ دادنخان میں سیلابی ریلے نے جس طرح 65 دیہاتون میں نقصان کیا ہے ، پنجاب حکومت نے 34واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے لئے3.5کروڑ روپے اور 13جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو دینے کے لئے 2.5کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں جبکہ پنڈ دادنخان کی جو سڑکیں متاثر ہوئی ہیں ان کا تخمینہ لگا کر بجھوایا جائے اور اس کی تعمیر کا فوری طور پر حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ جن کسانون کی فصلین تباہ ہوئی ہیں ان کا نقصان عید الالضحیٰ سے پہلے پورا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب میں 1992میں رکن قومی اسمبلی تھا اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کے ہمراہ اس وقت کے سیلاب میں بھی یہاں آیا تھا اور مجھے یہاں کے باسیوں کی محبت آج بھی یاد ہے جس کا خراج حکومت نے اس وقت بھی دیا تھا اور آج بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی سے مشورہ کر کے تمام نقصانات کا جائزہ لے کر فوری طور پر تعمیری کا م شروع کیے جائیں تا کہ لوگوں کو ریلیف ملے کیونکہ ہماری حکومت تعمیری کام کر کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی ہے اسی لئے ضلع جہلم کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کا ناقابل مسمار قلعہ بنایاہوا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات