پشاور،200 قبائلی عمائدین نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پیر 22 ستمبر 2014 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) 200 قبائلی مختلف جماعتوں سے مستغفی ہوکر جماعت اسلامی میں میں شمولت کااعلان کردیا،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے قبائلی عمائدین کو ہار پہنائے۔ فاٹا (قبائل)کے مختلف علاقوں کے دوسو سے زائد افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستغفی ہوکراپنے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

قبائل عمائدین نے سراج الحق کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ان سے مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قبائلی عمائدین کو جماعت اسلامی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور ہار پہنا دئے ،قبائلی عمائدین کا سراج الحق پر پور اعتماد کا اظہار ،پشاور حیات آباد میں ایک مقامی شادی ہال میں قبایلی عمائدین پر مشتل ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میران شاہ ،درپہ خیل،میرعلی سمیت مختلف قبائلی علاقہ جات کے عمائدین نے شرکت کی ،اس موقعہ پر فاٹا کے مختلف قبائلی علاقوں کے عمائدین جن میں سابق امیدوار این اے 40 میران شاہ حاجی اکبر علی خان ،حاجی نیاز خان(تپی)،حاجی عبد المالک(کابل خیل)،مولانا ولی محمد حقانی (میران شاہ)،جمشید خان (تپی)،ملک عبدالغفار خان (کابل خیل)،رسول محمد (میران شاہ)،مولانا حامد احمد حقانی (ھرمز میرعلی)،مولانا عثمان نظامی (تپی)ملک عید محمد(میران شاہ)شاہد (درپہ خیل )روزمحمد(درپہ خیل)نورخان (میران شاہ) ڈاکٹر مجیب داوڑ(میران شاہ )،حاجی رشید خان درپہ خیل۔

(جاری ہے)

عمران اللہ (میران شاہ)عمران خان وزیر (کابل خیل )،رسول نیاز (میران شاہ)محمد نور (تپی)،فرید اللہ (تپی) ڈاکٹر فراز (میرانشاہ)نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں ورشتہ داروں کے ہمراہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل نے پاکستان کی سالمیت اور بقاء کیلئے قربانیاں دیں ہیں اور پاکستان کی آزادی میں قبائل کا خون شامل ہے اس لئے قبائل ہمارے سروں کے تاج ہیں انہوں نے کہا کہ ہم برسر اقتدار آکر قبائل کو انکے بنیادی حقوق دینگے

متعلقہ عنوان :