للِہ ،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنڈدادن خان کے قصبہ ہرن پور کا دورہ،

یہ وقت دھرنوں کا نہیں متاثرین سیلاب کی مدد کا ہے ،شہباز شریف

پیر 22 ستمبر 2014 21:10

للِہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء ) سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تحصیل پنڈدادن خان کے قصبہ ہرن پور کا دورہ DCO جہلم زوالفقار گھمن نے بریفنگ دی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ یہ وقت دھرنوں کا نہیں متاثرین سیلاب کی مدد کا ہے ہم متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وزیر اعظم نوازشریف اور وفاقی حکومت پنجاب حکومت مشکل کہ اس گھڑی میں سیلاب کے متاثرین کے ساتھ ہے بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کے ہونے والے نقصانات پر متاثرین کی مدد کے لئے عید سے پہلے 27 ستمبر سے امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہو جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مقانات اور فصلوں کے نقصانات کے سروے کر دیا جائے گاہرن پور میں وزیر اعلی کو دیکھتے ہے گو نواز گو کے نعرے لگا دئیے