ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25ستمبر کو مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوگا

پیر 22 ستمبر 2014 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25ستمبر کو مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوگا ۔ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہے کہ پچیس کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ، یکم ذی الحج 27ستمبر اور عید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذی الحج 1435ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں 25ستمبر جمعرات کو ہوگا چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ ماہرین موسمیات و فلکیات اور علماء شرکت کرینگے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے میڈیا کو بتایا کہ پچیس ستمبر کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں اور قوی امکان ہے کہ یکم ذی الحج ہفتہ ستائیس ستمبر کو ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ پیرچھ ستمبر کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :