پاکستان میں کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، صدر مملکت ،

دہشت گردی کے باعث حالات کی خرابی کی ذمہ داروہ طاقتیں ہیں جنہوں نے اپنے مفادات کے لیے خطے میں خونریزی کو فروغ دیا ، حکومت تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرکے کاروبار دوست ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،چین کے ساتھ اقتصادی راہداری قائم کرنے سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا، ممنون حسین

پیر 22 ستمبر 2014 20:49

پاکستان میں کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، صدر مملکت ،

اسلام آباد، پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء ) صدر ممنون نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پرزور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے کاروبار دوست ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ پیرکو پشاور میں خیبر پختونخوا کے ایوان تجارت کے زیر اہتمام گیارہویں Business Eacellence Cermony سے خطاب کرتے ہوئینہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چین کے ساتھ اقتصادی راہداری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پوری قوم پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے مسلح افواج کا ساتھ دے۔ صدر نے کہا کہ مسائل سڑکوں پر حل نہیں ہوسکتے بلکہ یہ صرف آئینی طریقوں سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔

ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں اس لیے قوم ان سے بچ کر رہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں اور اپنے عزم سے اسے شکست دینے میں کامیاب ہورہے ہیں جبکہ دہشت گردی کے باعث حالات کی خرابی کی ذمہ داری پاکستان پرعائد نہیں ہوتی ان حالات کی ذمہ دار وہ طاقتیں ہیں جنہوں نے اپنے مقاصد کے لیے خطے میں خونریزی کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ وسائل پر قبضے کی جنگ کا شکار ہوا ہے، غیر ملکی تاجر وصنعت کار منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کریں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں قوم ان سے بچ کر رہے اور قوم ہراس کردار وگروہ کو مسترد کردے جو اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔